بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بی بی شہید کا ویژن، سینیٹر روبینہ خالد

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بی بی شہید کا ویژن، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن بی آئی ایس پی و سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بی بی شہید کا ویژن ہے۔

ہم خوش قسمت ہیں کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے اللہ تعالی ٰنے ہمیں دُکھی انسانیت کی خدمت کا موقع دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیراہتمام شہید بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ’’سلام بینظیر‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ تقریب میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور، ڈائریکٹر جنرلز سمیت بی آئی ایس پی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں