پنجاب فوڈ اتھارٹی کارروائی، 8ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کارروائی، 8ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف کردیا۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھنہ پل کے قریب ملک کولیکشن سینٹر کی چیکنگ کی، اس دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ فوڈ اتھارٹی نے ریکی کر کے پانی ملا دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی کو پکڑ لیا اور 8000لٹر پانی ملا دودھ تلف کر کے ایک لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ گزشتہ روز تقریباً ایک لاکھ 28ہزار لٹر دودھ چیک کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں