وزیراعظم کی ہدایات پر مریضوں کیلئے پمز ہیلپ لائن قائم

وزیراعظم کی ہدایات پر مریضوں کیلئے پمز ہیلپ لائن قائم

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات پر مریضوں کی سہولت کیلئے خصوصی پمز ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے ۔۔۔

 مریض ہسپتال میں علاج کے سلسلے میں درپیش مسائل کی صورت میں براہ راست (0519071711)رابطہ کرسکتے ہیں، مریضوں اور لواحقین کی سہولت اورآگاہی کیلئے ہسپتال میں جگہ جگہ سائن بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں، پمز کی او پی ڈی اور ایمرجنسی میں مریض علاج کیلئے آتے ہیں، مریضوں کیلئے سینئرڈاکٹرزکی 24گھنٹے ہسپتال میں دستیابی یقینی بنا دی گئی ہے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹرعمران سکندر نے کہا ہیلپ لائن پررابطہ کرنے والے مریضوں کی شکایات بروقت حل کرانے کیلئے کوشاں ہیں، روزانہ ہزاروں مریضوں کو بنیادی ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں