مارکیٹس میں سمارٹ کا ر پیٹرولنگ، ہا ٹ سپاٹ چیکنگ کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا کی زیر صدارت زونل ایس پیز، ایس ایچ اوز، محرروں اور ڈولفن سکواڈ کیلئے خصوصی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ڈی آئی جی نے کہا اسلام آ باد پولیس ضلع بھر میں جر ائم کے خا تمے کیلئے پر عزم ہے ، جس علاقہ میں جرم کی واردات ہو گی متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تجا رتی مراکز میں سمارٹ کار کی پیٹرولنگ اور ہا ٹ سپاٹ کی چیکنگ کی جا ئے ، جرائم کی بیخ کنی کیلئے تما م افسر گشت مو ثر بنا ئیں، جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے ، اچھی کارکردگی پرانعاما ت، ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ کارروائی کی جا ئے گی۔ تمام اہلکاروں کو مکمل ساز وسامان کے ساتھ ڈیوٹی پر بھیجا جائے ، مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، انہوں نے کہا پولیس افسران دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق کا مظاہرہ کریں۔