مردان:فائرنگ سے ایک شخص، بچہ ڈوب کر جاں بحق

مردان (نمائندہ دنیا) مختلف علاقوں میں ہونے والے واقعات کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی اور ڈیڑھ سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
موسم کورونہ میں فائرنگ کے باعث گولی لگنے سے 50 سالہ انور خان جاں بحق ہوا، لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔علاقہ سری بہلول سازو دین کلے کے قریب لاش برآمد ہوئی، جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ سرور سکنہ جلالہ کے نام سے ہوئی۔ لاش کو پولیس کی موجودگی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاقہ روزی بند گوجر گڑھی میں ڈیڑھ سالہ بچہ نالے میں ڈوبنے سے جاں بحق ہو گیا، ڈوبنے والے بچے ساحل ولد جاوید کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔