2024:وفاقی محتسب کے 92.9 فیصد فیصلوں پر عملدرآمد

اسلام آباد(نامہ نگار، اپنے نامہ نگار سے)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا 2024ء میں ادارہ میں عوامی شکا یات کے ازالہ میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔۔۔
دو لاکھ 23 ہزار 171 شکایات کے فیصلے کئے گئے جو گزشتہ سال سے 16 فیصد زیادہ ہیں، دو لاکھ 26 ہزار 371 شکایات موصول ہوئیں، 92.9 فیصد فیصلوں پر عملدرآمد ہوا، ہم نے 100 فیصد عملدرآمد کا تہیہ کیا ہے۔ افسروں نے دور دراز علاقوں میں 126 کھلی کچہریاں لگائیں، شکایت کنندگان کو گھر کی دہلیز پر انصاف ملا۔ انہوں نے یہ تفصیلات میڈیا کو غیر رسمی گفتگو میں بتائیں۔