ای بس کے 13 فیڈر روٹس فوری فعال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ای بس کے تمام 13 فیڈر روٹس فوری فعال کرنے کی ہدایت کر دی، اس حوالے سے اجلاس میں روٹس اور آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے فیڈر روٹس پراجیکٹ میں شامل تمام بسیں فوری چلانے کی ہدایت کی اور کہا ایسے روٹس کا انتخاب کیا جائے جہاں مسافروں کا رجحان زیادہ ہو، روزانہ کی رائیڈر شپ اور اخراجات کو مانیٹر کیا جائے، زیرو پوائنٹ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈپو اور انفراسٹرکچر تیار کیا جائے۔ بس ٹرمینلز میں اشتہارات کیلئے ڈیجیٹل بورڈز متعارف کرائے جائیں، عوامی خدمات کا معیار برقرار رکھنے کے ساتھ سبسڈی پر انحصار کم کیا جائے۔