خضدار میں لاہور کارہائشی نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق

خضدار (این این آئی) خضدار کی تحصیل زہری میں لاہور کا رہائشی نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔
19 سالہ شاہزیب ولد ریاست کونیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے ہوش میں آنے پر اپنی شناخت خود کرائی، بعد ازاں چل بسا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ورثاخضدارہسپتال سے لاش وصول کرسکتے ہیں بصورت دیگر امانتاً دفنا دیا جائیگا۔