انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم سے تجارت بڑھے گی، مزمل اسلم

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)طورخم بارڈر پر انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی فعالی سے آمدورفت 6 سو ٹرکوں سے 2 ہزار تک چلی جائے گی جس سے دوطرفہ تجارت بڑھے گی۔
ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے ضلع خیبر طورخم بارڈر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پھلوں اور سبزیوں سمیت تمام اشیائے خوردونوش کے ٹرکوں کی جلدکلیئرنس کا میکانزم بنایا جائے تاکہ سبزیوں کے خراب ہونے کا اندیشہ نہ ہو ، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کو مچنی چیک پوسٹ پر سکیورٹی اور درآمدات و برآمدات بارے بریفنگ دی گئی ، انہوں نے پشاور سے طورخم بارڈر تک مختلف جگہوں کا دورہ کیا۔