مظفر آباد میں معذوروں کیلئے فری لانسنگ حب نوبل فاؤنڈیشن قائم

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر میں معذور افراد کے لیے پہلا فری لانسنگ حب نوبل فاؤنڈیشن مظفرآباد میں قائم کر دیا جو معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔۔۔
منصوبہ کا افتتاح میجر جنرل عمر احمد شاہ، ہلال امتیاز (ملٹری) ڈائریکٹر جنرل ایس سی اونے کیا، انہوں نے کہا فری لانسنگ حب محض ٹیکنالوجی منصوبہ نہیں بلکہ مواقع پیدا کرنیکا ذریعہ ہے جو خاص طور پر معذور نوجوانوں میں ہنر کی ترقی اور کاروبار کے فروغ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں 15 جدید کمپیوٹرز، تیز رفتار انٹرنیٹ اور 24/7 بجلی کی بلا تعطل فراہمی شامل ہے۔ افتتاح کے موقع پر ڈی جی ایس سی او نے ایس سی او کے اے جے کے اور گلگت بلتستان میں مضبوط ڈیجیٹل نظام قائم کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔