بال آئی تو بہتر انداز میں آگے بڑھائینگے : عرفان صدیقی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و سینٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی 23 دسمبر کو کئے گئے وعدے کو پورا کر دے گی۔۔۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پی ٹی آئی اپنے وعدے کے مطابق تحریری مطالبات سامنے لے آئے گی، مذاکرات کا باضابطہ طور پر پہلا دور ہوگا امید ہے پی ٹی ائی 23 دسمبر کو کئے گئے وعدے کو پورا کر دے گی، بال ہمارے کورٹ میں آئے تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے ، جیل کے اندر ملاقاتوں کا اپنا ضابطہ موجود ہے ،پی ٹی آئی کی جو ملاقات ہوئی ہے اس میں کوئی اہلکار یا پہر یدار موجود نہیں تھا ،چوکیدار پہرے دار کو تو مینج کیا جا سکتا ہے اب دیواروں کو کیسے ہٹایا جائے۔