عمران کرپشن پر ڈیل چاہتے، این آر او نہیں ہوگا : عطاتارڑ

 عمران کرپشن پر ڈیل چاہتے، این آر او نہیں ہوگا : عطاتارڑ

اسلام آباد(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات عطائاللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں مگر کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، سنا ہے عمران خان اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ مجھے باہر نکالو۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کا سکینڈل ہے ایسے کرپشن سکینڈل کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا، قبل ازیں عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم دنیا کے بڑے ڈیموں میں سے ہوگا، دیامر بھاشا ڈیم بننے سے سیلاب کے خطرات کم ہونے میں مدد ملے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں