برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا دورہ نسٹ

 برطانوی ہائی کمشنر جین  میریٹ کا دورہ نسٹ

اسلام آ باد ( دنیا رپورٹ ) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ کیا۔

ریکٹر نسٹ ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے نسٹ اور برطانیہ کے معروف اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ہائی کمشنر اور ان کے وفد کے اراکین نے نسٹ کے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ بھی کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں