پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
جنوبی کوریا کے وزیر تجارت انکیو چیونگ نے کوریا کے صنعتی اڈے کو پاکستان منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔ جنوبی کوریا کے وزیر تجارت نے دونوں ممالک کے درمیان نجی شعبے کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجارتی وفد پاکستان بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا۔