واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی یقینی بنائی جائے، چیئرمین سی ڈی اے

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی  بحالی یقینی  بنائی جائے، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہفتہ کے روز اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا، انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں واٹر سپلائی کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ،چیئر مین نے ہدایت کی کہ  اسلام آباد شہر میں نصب تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور مرمت کو فوری یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں