راولپنڈی میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن، 49دکانیں سربمہر

راولپنڈی میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن، 49دکانیں سربمہر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن، 49د کانیں سربمہر،13گاڑیاں اورسٹالز ضبط ، بار بار خلاف ورزیوں پر 17مقدمات درج کرلیے گئے ۔

تجاوزات کیخلاف آ پریشن لیاقت روڈ، راجہ بازار، تلواڑاں بازار، اقبال روڈ، سرکلر روڈ، سید پور روڈ، صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ میں کیا گیا ،گنج منڈی روڈ پر 7،راجہ بازار میں 13 ، اقبال روڈ پر 6، تلواڑاں بازار، سید پور روڈ و موتی بازار میں 2، 2،سرکلر روڈ اور کمرشل مارکیٹ سے تین3 ،صادق آباد سے 7، مری روڈ سے چار دکانیں سیل کی گئیں ، جبکہ 13 گاڑیاں ، سٹالز ضبط کر لیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں