سیکٹر سی 14میں ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جا ئیں ، رندھاوا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 کے روڈ انفراسٹرکچر کا 90 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے ، ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے ،بجلی کی فراہمی کیلئے ڈیمانڈ نوٹ بھی جاری کردیا گیا ہے .چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ وعدے کے مطابق سیکٹر C-14 کا قبضہ آخری قسط کی ادائیگی کے ساتھ ہی الاٹیز کے حوالے کیا جا ئے اور ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جا ئیں ، سیکٹر C-16 میں تمام مسائل کو حل کرکے ترقیاتی کام تیز کئے جائیں۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ سیکٹر I-12 میں جلد الاٹیز کو انکے پلاٹس کا قبضہ دے دیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سیکٹر E-12 میں ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے اور سیکٹرز کی زمین پر قائم کی گئی تمام تجاوزات کو جلد ختم کیا جائے ۔