پاکستان انجینئرنگ کو نسل نے کو ئٹہ میں پہلا سہولت ڈیسک قائم کردیا

 پاکستان انجینئرنگ کو نسل نے کو ئٹہ میں پہلا سہولت ڈیسک قائم کردیا

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ بلوچستان میں پہلا سہولت ڈیسک قائم کرد یا ۔۔۔

 یہ ڈیسک نئے گریجویٹس کو ایک منظم کیریئر کیلئے راستہ فراہم کر یگا ، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کہا سہولت ڈیسک کے قیام کا مقصد انجینئرز کی عزت اور وقار کو بلند کرنا ہے ، چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے مزید کہا یہ صوبے کی انجینئرنگ کمیونٹی کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔ یہ ڈیسک بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ میں قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد نئے انجینئرنگ گریجویٹس کو ان کے پیشہ ورانہ سفر میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں