تین ڈکیت گرفتار، چھینے گئے 15 لاکھ برآمد، مقدمات درج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پولیس نے راہزنی کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے والے منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔۔۔
چھینے گئے قیمتی موبائل فون، 15 لاکھ 50 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب احمد، حمزہ خان اور قدرت کے نام سے ہوئی۔