سی ڈی اے ماڈل سکول آئی نائن میں کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ

سی ڈی اے ماڈل سکول آئی نائن میں  کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے ماڈل سکول آئی نائن میں نئے اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے، پر نسپل کی مستقل بنیاد پر تعیناتی سمیت الیکٹرک بس فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ ہدایات چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، پرنسپل نے بریفنگ میں سکول کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سکول کے معاملات کی بہتر نگرانی کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں