نرم:ڈاکٹرز کا ڈائریکٹر ایڈمن کیساتھ تنازع، سیکرٹری کو درخواست

نرم:ڈاکٹرز کا ڈائریکٹر ایڈمن کیساتھ تنازع، سیکرٹری کو درخواست

اسلام آباد (ایس ایم زمان) قومی ادارہ بحالی معذوراں ہسپتال (نرم) کے ڈائریکٹر اور سینئر ڈاکٹرز کے مابین تنازع کھڑا ہوگیا، سینئر ڈاکٹرز نے ڈائریکٹر ڈاکٹر مظہر کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست سیکرٹری صحت کو دے دی۔

سینئر ڈاکٹرز و سرجن حضرت اللہ، ڈاکٹر رضوان وحید، ڈاکٹر فرید، ڈاکٹر منیبہ افتخار، ڈاکٹر اسما کیانی، ڈاکٹر غلام رسول، ڈاکٹر فرتاش سرور، ڈاکٹر ایاز نے درخواست میں کہا ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر مظہر کا ڈاکٹرز اور سٹاف کے ساتھ رویہ نامناسب اور ہتک آمیز ہے۔ وہ چھٹیوں، کانفرنس، سپموزیم میں شرکت کے وقت او پی ڈی کادورہ کرتے اور غیر حاضری لگا دیتے ہیں۔ ادھر ڈائریکٹر نرم نے دنیا کو جواب میں بتایا مذکورہ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پرنہیں آتے، بائیو میٹرک حاضری کا پورے سال کا ریکارڈ سیکرٹری کو بھجوا دیا، ڈیوٹی سے حاضر ڈاکٹرز کا کارکردگی الاؤنس کاٹ دیا گیا، اس وجہ سے ڈاکٹرز نے الزامات لگائے۔ ای ڈی شائستہ حبیب نے دنیا کو اس حوالے سے جواب نہیں دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں