ونٹر پیکیج:آئیسکو صارفین کو دسمبر میں 26 کروڑ ریلیف فراہم

ونٹر پیکیج:آئیسکو صارفین کو دسمبر میں 26 کروڑ ریلیف فراہم

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ونٹر سہولت پیکیج کے تحت دسمبر 2024 کے بلوں میں صارفین کو 26 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد ریلیف فراہم کیا۔

چیف ایگزیکٹو آئیسکو نعیم جان نے بتایا ریلیف کا اطلاق جنوری اور فروری کے بجلی بلوں پر بھی ہوگا۔ ونٹر پیکیج کے تحت گھریلو صارفین کو 11 کروڑ 55 لاکھ 55 ہزار، کمرشل صارفین کو 5 کروڑ 82 لاکھ 13 ہزار 805 روپے، انڈسٹریل صارفین کو 4 کروڑ 60 لاکھ 82 ہزار 534 روپے ریلیف دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں