15ارب سے ری بلڈ غزہ کا آغاز کر دیا:صدر الخدمت فاؤنڈیشن

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)صدر الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا جنگ بندی کے بعد 15 ارب روپے بجٹ کے ساتھ ری بلڈ غزہ کا آغاز کر دیا ہے۔
جنگ کے آغاز سے 5 ارب 50 کروڑ روپے امدادی سرگرمیوں پر خرچ کیے۔ پاکستان بھر میں میڈیکل کے شعبے میں 56 ہسپتالوں اور دیگرسنٹرز میں ایک کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 673 مریضوں کی خدمت کی۔