چیئرمین سی ڈی اے کی سرینا انٹرچینج اسی ماہ کھولنے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
متعلقہ افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ سرینگر ہائی وے پر زیرتعمیر دونوں انڈر پاسز کا سٹرکچرل ورک مکمل کر لیا گیا اور ان دونوں انڈر پاسز پر اسفالٹ کا کام تیزی سے جاری ہے، چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبہ تعمیراتی سرگرمیاں 24/7جاری رکھ کر رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھولا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے اور سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی زیرصدارت اجلاس میں مختلف منصوبوں کو مالی خود کفیل بنانے کے آپشنز پر غور کیا گیا۔ سلاٹر ہاؤس منصوبے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہوٹل پراجیکٹس، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔