پاکستان پوسٹ کو 30 جون تک 14 ارب آمدن کا ٹاسک

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان پوسٹ کو 30 جون تک 14 ارب روپے آمدنی کا ٹاسک دیا اور ہدایت کی کہ پاکستان پوسٹ کا فریم ورک تبدیل اور عالمی معیار کی کوریئر کمپنی تشکیل دیں۔۔۔
جو پرائیویٹ سیکٹر کا مقابلہ کر کے اور پیشہ ورانہ مہارت بروئے کار لا کر ادارہ کی بحالی میں معاون ہو۔ انہوں نے پاکستان پوسٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ادارے نے بہتر بزنس ماڈل کے ساتھ چند ماہ میں مثبت پیشرفت کی ہے جس میں گنجائش موجود ہے۔ ہمیں کفایت شعاری کے ساتھ ساتھ غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ کو ایک ہفتے میں نیا بزنس پلان تشکیل دینے اور محکمانہ سفارشات کے ساتھ دوبارہ اجلاس کی ہدایت کی۔