سونا ویلفیئر فاؤنڈیشن کا میر پور ماتھیلو میں معذوری سکریننگ کیمپ

 سونا ویلفیئر فاؤنڈیشن کا میر پور ماتھیلو میں معذوری سکریننگ کیمپ

اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) سونا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے میرپور ماتھیلو کے علاقے میں صحت کہانی کے اشتراک سے وسیع پیمانے پر۔۔۔

 جسمانی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے دو روزہ معذوری سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا  جس میں کراچی سے معروف ماہرین کی ایک کثیر الشعبہ ٹیم بشمول آرتھوپیڈک سرجنز، ماہرین امراض چشم، جنرل فزیشنز اور سرویئرزنے 315 معذور افراد کا معائنہ کیا ۔ایم ڈی اور سی ای او ایف ایف سی چیئرمین ایس ڈبلیو ایف جہانگیر پراچہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تمام معذور افراد سے ملاقات کی ۔ اس اقدام کو  تم اکیلے نہیں کا نام دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں