راولپنڈی میں ڈینگی سر اٹھانے لگا، مزید 4 مریض ہسپتال پہنچ گئے
راولپنڈی (خبر نگار) ڈینگی سیزن اور انسداد ڈینگی مہم میں تیزی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھروں کے حملوں میں بھی شدت آنے لگی۔۔۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی پازٹیو کے مزید 4 مریض سامنے آگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، اس طرح اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 47 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی کے 4 نئے مریضوں میں 2 مری، 1 ٹیکسلا اور 1 راولپنڈی سے ہے ۔ رواں سیزن میں راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 4175 مریضوں کی سکریننگ مکمل کی گئی جن میں سے 10 مریض ہسپتال میں داخل اور 5 کنفرم کیس زیرِ علاج ہیں۔ رواں سال میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2061 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔