فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کو نئی شناخت دی، ایکس سروس مین سوسائٹی

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کو نئی شناخت دی، ایکس سروس مین سوسائٹی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزید احمد اعوان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک نئی شناخت عطا کی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ذاتی دلچسپی اور غیر معمولی کاوشوں سے پاکستان کو معاشی، سماجی اور سفارتی شعبوں میں مضبوط کیا۔ اس سال یوم آزادی کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک جامع ڈاکومینٹری فلم بھی تیار کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں