آزاد کشمیر کے شہریوں بارے آڈیو جعلی، کوئی ہدایت نہیں دی ترجمان اسلام آباد پولیس
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جھوٹی آڈیو کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کریں۔
پولیس ترجمان کے مطابق آڈیو میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کی سرحدی علاقوں میں خصوصی طور پر چیک کیا جا رہا ہے، جو سراسر غلط اور افواہ ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔