قوم کی ترقی میں استاد کا کلیدی کردار، احترام ضروری،اے سی مری

قوم کی ترقی میں استاد کا کلیدی کردار، احترام ضروری،اے سی مری

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل مری میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم مری نزہت کلثوم شہزادی۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمد سمیت اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ معماران قوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ قوم کی ترقی میں اساتذہ کا کلیدی اور تعمیری کردار ہوتا ہے۔ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ اسلام میں اساتذہ کی عزت اور تکریم کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے اساتذہ کی عزت اور احترام کیا، انہوں نے ترقی کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم مری نے کہا کہ 5اکتوبر اساتذہ کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، آج ہم جو کچھ بھی ہیں، اس میں اساتذہ کا کردار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں