ملک صرف امرا کا نہیں، غریبوں کا بھی پورا حق، تحریک شادباد
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان تحریک شادباد ڈاکٹر حنیف مغل نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام پاکستان کا چہرہ اور نوجوان نسل ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہے۔۔۔
پاکستان تحریک شاد باد کا یہ منشور ہے کہ ہر پاکستانی بلاتفریق رنگ نسل اور مذہب خوشحال ہو اور ہر پاکستانی کا اپنا ذاتی ایک گھر اور ایک دوکان ہو، یہ ملک صرف امرا کی عیاشیوں کیلئے نہیں بلکہ ہماری عام عوام جو غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اس کو باعزت زندگی گزارنے کا موقع ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔