معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار قابل ستائش، فلک شیر اعوان
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار ناگزیر ہے۔ ایک استاد ہی قوم کے نونہالوں کو پروان چڑھا کر انہیں ملک و قوم کا مفید شہری بناتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔