ڈیڈلائن ختم،آج سے بغیر لائسنس ڈرائیوروں کی شامت

ڈیڈلائن ختم،آج سے بغیر لائسنس ڈرائیوروں کی شامت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے جاری مہم کی ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہو گئی۔

اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے میڈیا کو بتایا کہ یکم ستمبر سے 7اکتوبر تک ایک لاکھ 28ہزار شہریوں نے لائسنس پراسیس کروائے جبکہ لائسنس بنوانے کی شرح میں 540فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ 8سال میں پہلی بار لائسنس بنوانے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، انہوں نے بتایا اسلام آباد ٹریفک پولیس آج سے بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں شروع کر رہی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دوران سفر اپنا ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں، جن شہریوں نے لائسنس نہیں بنوایا وہ پولیس خدمت مراکز، ٹریفک دفاتر اور سہولت وینز سے لرنر پرمٹ حاصل کر لیں، حمزہ ہمایوں نے تعاون کیلئے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں