منشیات سمگلنگ کا ملزم عدالت سے بری

 منشیات سمگلنگ کا ملزم عدالت سے بری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کی جج ڈاکٹر عابدہ سجاد کی عدالت نے غازی گل پر درج مقدمہ نمبر 20/23 تھانہ اے این ایف راولپنڈی میں ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم غازی گل کی جانب سے دانش اکبر خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں جھوٹا کیس بنایا گیا۔ پراسیکیوشن اپنا کیس بغیر کسی شک و شبہ ثابت کرنے کی پابند ہے جو کہ وہ نہ کرسکی۔ دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا گیا جس میں ملزم کو کیس سے بری کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں