کشمیر کونسل سیکر ٹریٹ میں یوم سیاہ منانے کے سلسلہ میں اجلاس
27اکتوبر ملک بھر میں سیمینارز، ریلیاں اور دیگر تقاریب منعقد کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزارت امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کے زیراہتمام 27اکتوبر کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس وفاقی سیکرٹری ظفر حسن کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مختلف وفاقی وزارتوں، صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندگان، کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین الطاف احمد وانی اورشیخ عبدالمتین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یومِ سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں سیمینارز، ریلیاں اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا جائے گااور بین الاقوامی برادری کو بھی بھارت کے مظالم سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔