ترک وفد کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس اجلاس کی کارروائی دیکھی ،سینیٹر نورالحق قادری سے ملاقات
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)نو رکنی ترک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اور گلی دستور اسلام آباد کا تفصیلی دورہ کیا، سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو پاکستان کے پارلیمانی نظام، قانون سازی کے عمل اور ایوانِ بالا کے کردار سے متعلق بریفنگ دی۔
وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کروایا گیااور ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ ہال میں جاری اجلاس کی کارروائی کا مشاہدہ کیا ، ترک وفد نے سینیٹر نورالحق قادری سے ملاقات بھی کی جس میں پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔