پاکستانی طلبہ 300 امریکی جامعات میں تعلیم حاصل کر سکیں گے

 پاکستانی طلبہ 300 امریکی جامعات  میں تعلیم حاصل کر سکیں گے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے امریکا کی اعلیٰ جامعات میں مکمل وظیفے پر پی ایچ ڈی کے مواقع فراہم کر دئیے۔ پاکستانی طلبہ اب 300 بہترین امریکی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

یہ منصوبہ پاک۔امریکا نالج کاریڈور کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ موسمِ بہار کے مرحلے کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 15 نومبر2025 مقرر کی گئی ہے۔ کمیشن حکام کے مطابق درخواستیں صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ امیدوار کے لیے پاکستانی یا آزاد کشمیر کا شہری ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کم از کم 16 سالہ تعلیم کا حامل ہونا ضروری ہے۔ سکالرشپ میں فیس، ماہانہ وظیفہ، علاج اور واپسی کا ہوائی ٹکٹ شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں