راولپنڈی :ملاوٹی دودھ فروخت کر نے پر 8 ملک شاپس سیل

 راولپنڈی :ملاوٹی دودھ فروخت کر نے پر 8 ملک شاپس سیل

2500لٹر ناقص دودھ تلف ،مقدمات درج،ڈھائی لاکھ جرمانہ عائد

 راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے سیٹلائٹ ٹاؤن، شاہین ٹاؤن ، راول روڈ اوردیگر مقامات پر موجود 23 ملک شاپس کا معائنہ کیا۔ 8 ملک شاپس کو دودھ میں خشک پاوڈر اورویجیٹیبل آئل کی ملاوٹ کرنے پر بند کرکے مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے جبکہ 2500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کرکے 2 لاکھ 45 ہزار ر وپے جرمانہ کر دیا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں جار ی رہیں گی ۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں