چکوال ، تلہ گنگ کے 27 کاشتکاروں کو منی ڈیمز کی الاٹمنٹ
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) زرعی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ضلع چکوال و تلہ گنگ میں منی ڈیمز کی تعمیر کیلئے 70 فیصد سبسڈی کی معاونت کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شہاب اسلم تھے ، منی ڈیمز کی الاٹمنٹ کیلئے کل 234درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 27کاشتکاروں کے نام بذریعہ قرعہ اندازی نکلے۔ ان میں سے تحصیل چکوال کے 7 ،تحصیل کلرکہار کے 4، تحصیل چوآ سیدن شاہ کا 1 ، تحصیل تلہ گنگ کے 7 اور تحصیل لاوہ کے 8 کاشتکار شامل ہیں۔ اس منصوبہ کے تحت 3 سالوں میں راولپنڈی ڈویژن میں 400 منی ڈیمز 70 فیصد حکومتی سبسڈی پر تعمیر کر کے دیئے جائیں گے ۔ ان ڈیمز کی مدد سے بنجر زمینوں کو آباد کر کے قابل کاشت بنایا جا سکے گا۔