آر ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام سموگ آگاہی مہم،پمفلٹس تقسیم
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے انسدادِ سموگ آگاہی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز راول پارک اور اس کی مارکیٹ میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں۔
ان میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے اور سموگ سے بچاؤ کے عملی اقدامات سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔ ٹیم نے دکانداروں، خریداروں اور عام شہریوں کو بتایا کہ سموگ کی بڑی وجوہات میں کچرا جلانا، گاڑیوں کا دھواں، فیکٹریوں کا فضائی اخراج اور درختوں کی کٹائی شامل ہے ، عوام کو تاکید کی گئی کہ وہ صفائی کے عمل میں تعاون کریں، کوڑا جلانے سے گریز کریں، درخت لگائیں اور دھویں کے اخراج کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔