عوام کو پُرامن احتجاج سے روکنا ناقابلِ قبول ، پاکستان فلاح پارٹی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئروائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے کہاہے کہ عوام کو پرامن احتجاج سے جبر کے ذریعے روکنا ناقابلِ قبول ہے۔
پاکستان کے دشمن کاواحد ایجنڈاافراتفری ہے جس کے تحت وہ عوام اور پاکستان کے اداروں کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا چاہتا ہے ۔پرامن احتجاج عوام کاقانونی و آئینی حق ہے ۔ تمام سیاسی و تنظیمی وابستگیوں سے بالاتر ہو کرفلسطینی بھائیوں کے لیے آواز اٹھائیں۔