جنرل سیکرٹری پی پی پی ہمایوں خان سے سابق وزیر آسیہ جہانگیر کی ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد ہمایوں خان سے سابق وفاقی وزیر آسیہ جہانگیر نے ملاقات کی۔
جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہمایوں خان نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔