مریم نواز کی متوقع آمد،مری روڈ کو سجانے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ پنجاب 15اکتوبرکو راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر ینگی پی ایچ اے انتظامیہ کا سبزبورڈنہ لگانے والے دکانداروں کیخلاف کا رروا ئی کا انتباہ
راولپنڈی (خاورنوازراجہ) وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی میں متوقع آمد کے پیشِ نظر انتظامیہ نے مری روڈ کے دونوں اطراف واقع ہوٹلوں، دکانوں اور دیگر تجارتی مراکز کو سجانے اور سبز رنگ کے سائن بورڈ نصب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق 15 اکتوبر کومتوقع طور پر وزیر اعلیٰ راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرینگی ،اس سلسلے میں پی ایچ اے انتظامیہ نے مری روڈ مریڑ چوک سے فیض آباد تک دونوں طرف ہوٹلوں، دکانوں کے مالکان کو سبزرنگ کے بورڈ لگانے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب تاجروں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ ایک رنگ کے سائن بورڈ لگانا بہترین اقدام ہے ۔