کا روباری حضرات، صنعتکار پا کستا نی معیشت کے اہم ستون، وفاقی محتسب اعجاز احمد
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ کا روباری حضرات اور صنعتکار پا کستا نی معیشت کے اہم ستون ہیں جو لوگوں کو بڑ ی تعداد میں روزگار فرا ہم کر تے ہیں۔
انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار گزشتہ روزگو جرا نوا لہ چیمبر آف کا مر س کے دورے کے موقع پر ایک تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا پا کستا ن کی معا شی تر قی میں صنعت و تجارت کے اہم کردار کے پیش نظر ہم کاروباری افراد کے مسائل کے فو ری حل پر خصو صی تو جہ دے رہے ہیں۔ وفاقی اداروں کی بد انتظا می کے خلاف کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے کے لئے ہما رے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔