مزدوروں کے حقوق کی جنگ جا ری رہیگی ،ریلوے ورکرز یونین

مزدوروں کے حقوق کی جنگ  جا ری رہیگی ،ریلوے ورکرز یونین

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) ریلوے ورکر یونین اوپن لائن تارا نشان ریلوے مزدوروں کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے ،مزدوروں کے حقوق کی جنگ مقصد کے حصول تک جا ری رکھیں گے ،حکومت مزدوروں کے ساتھ نا انصافیوں کو ختم کرے۔۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکر یونین اوپن لائن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین ،پاکستان مزدور محاذ کے جنرل سیکرٹری شوکت علی چودھری ،نو منتخب صدر چودھری مختار، چیئرمین چودھری توقیر حسین نے گوجر خان زون کے نو منتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجینئرنگ برانچ کے مزدوروں نے ریلوے ورکر یونین میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جن میں ساجد محمود ، ممتاز توقیر ،حسین محمد ،عباس عبدالحفیظ، محمد نظر قاسم ، سہیل طالب ،حسین رشید، احمد طاہر محمود، شوکت علی خان و دیگر شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں