سکول ایجوکیشن پنشنرز ایسوسی ایشن کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

 سکول ایجوکیشن پنشنرز ایسوسی ایشن  کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار )سکول ایجوکیشن پنشنرز ایسوسی ایشن پنجاب نے اساتذہ و ملازمین کے مسائل و مشکلات کے سدباب کے لیے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو12 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرد یا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے۔۔۔

 کہ جنوری 2022سے مئی 2025 تک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی ایڈمن برانچ کے تین سالہ ریکارڈ کی چھان بین کے لیے غیر جانبدار انٹرنل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور یہ رپورٹ سامنے لائی جائے ، شعبہ تعلیم کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے \"وسل بلوونگ پالیسی\" فی الفور نافذ کی جائے۔ اس پالیسی سے ہرطرح کی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ کیا جا سکے گا ، تمام تعلیمی دفاتر میں معیاری قسم کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں فرنٹ ڈیسک کی صورت میں ہر دفترمیں کمپیوٹرائزڈ شکایت سیل کا نظام لاگو کیا جائے ، ڈاک گم کرنے یا التوا میں رکھنے والے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی عمل لائی جائے ، سکول ایجوکیشن پنشنرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھلوالیہ کے مطابق شعبہ تعلیم میں بہتر اصلاحات نافذ کرانے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں