پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی میں انڈوں کے عالمی دن پر تقریبات

 پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی میں انڈوں  کے عالمی دن پر تقریبات

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں انڈوں کے عالمی دن کے حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کی رہنمائی میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 پروگرامز میں مختلف مقابلے ، آگاہی واک اور ایک خصوصی سیمینار کا بھی انعقادکیا گیا ۔ تقریبات کا اہتمام یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل سائنسز،ایس بی ایگز اور ڈبلیو پی ایس اے پاکستان نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ مہمانِ خصوصی ارسلان پولٹری کے سی ای او میاں محمد اسلم تھے جنہوں نے بچوں، خواتین اور نوجوانوں کی صحت اور پرورش میں انڈوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ۔مہمانِ اعزاز ڈبلیو پی ایس اے پاکستان کے صدر اور جدید گروپ کے سی ای او میاں صہیب جاوید نے روزمرہ زندگی میں انڈوں کی اہمیت، خوراک اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں ان کے اہم کردار کے بارے میں بتایا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں