شیعہ علماکونسل کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار رنج و غم
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اورکزئی ایجنسی، ڈیرہ اسماعیل خان درابن میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے بہادر افسران اور۔۔۔
جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں شہدا کی قربانیاں ہمارے قومی عزم، ایمان، جواں مردی اور وطنِ عزیز سے بے مثال محبت کی روشن مثالیں ہیں ، ان بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا یا ، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی بہادری اور استقامت قابلِ فخر ہے ۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ قومی تاریخ کا روشن باب رہیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی، قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔