راولپنڈی6:ملزم گرفتار، 42لٹر شراب ، اسلحہ برآمد

 راولپنڈی6:ملزم گرفتار، 42لٹر شراب ، اسلحہ برآمد

کارروا ئیاں تھانہ سول لا ئنز ،بنی ،ریس کورس،جاتلی کے علاقوں میں کی گئیں

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6ملزموںکو حراست میں لے کر 42 لٹر شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے 20 لٹر شراب، تھانہ بنی پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 12 لٹر شراب جبکہ ریس کورس پولیس نے ایک شخص سے 10 لٹر شراب برآمد کی ۔ادھر جاتلی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں