کہوٹہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل
واقعہ نوگراںمیں پیش آیا،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا سی پی او راولپنڈی کا نوٹس،ملزموں کی گرفتاری کا حکم ،ایس پی صدر سے رپورٹ طلب
راولپنڈی (این این آئی)تحصیل کہوٹہ کے علاقے نوگراں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ کہوٹہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں ، مقتولین کی شناخت نصیر ، بشارت اور شہزاد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شہزاد علی اور غضنفر خان زخمی ہوئے ہیں،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اور مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں ۔ادھر سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا اور ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔